تازہ ترین

شہرقائد میں سڑکوں کے ساتھ پل بھی خستہ حالی کا شکار

لیاقت آباد کو پرانی سبزی منڈی سےملانے والا پل جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،،، اونچی نیچی جگہوں سے گزرنے پر گاڑیوں کو بھی نقصان ہوتا ہے،شہری

کراچی کی سڑکوں کے ساتھ اسکے پل بھی ناکارہ ہوتے جارہے ہیں جنکی مرمت کرنے والا کوئی نہیں ان پلو سے روزانہ گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان ہورہا ہے..   ہچکولے کھاتی گاڑیاں… دشوار گزار راستہ.. اطراف میں کوئی حفاظتی دیوار بھی نہیں, ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے لیاقت آباد کا پل جو اسے پرانی سبزی منڈی سے ملاتا ہےیہ پل عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو حکومتی نمائندوں ایڈمنسٹریٹر ایم بی دھاریجو میونسپل کمشنر ضلع وسطی سمیرا حسین کی آنکھوں سے اوجھل ہے اس پر سفر کرنے والے بھی مشکلات سے دوچار ہیں ,  اس کی مرمت تو ابھی تک نہیں کی جاسکی البتہ اس پل کی جوائنٹ پلیٹس کے درمیان بھی فاصلہ بڑھتاجارہا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے… جسے فوری طور پر درست کرنے کی ضرورت ہے…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close