تازہ ترین

سائٹ ایریا کی کیمیکل فیکٹری میں آگ گئی

سائٹ ایریا کی کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاک ہوگیا ، فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا البتہ اب تک آتشزدگی کی معلوم نہ ہوسکی،

آگ ، دھواں اور دھماکے ، سائٹ ایریا ہارون آباد بابر کانٹا کے قریب کیمیکل فیکٹری کی آگ دیکھتے دیکھتے پھیل گئی

فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا اور شہر بھر سے فائرٹینڈرز کو طلب کیا گیا ، امدادی کاموں میں فائربریگیڈ ، نیوی ، رینجرز اور ریسکیو اہلکارؤں نے حصہ لیا ،ریسکیو اہلکارؤں نے جھلس کر چھ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی

عینی شاہدین نے بتایا کہ فیکٹری میں موجود افراد کو فوری طور پر باہر نکالا گیا
فیکٹری میں پیٹرول اور تھنر کی موجودگی کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تین منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑگئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close