تازہ ترین

کراچی پاپوش نگر میں واقع نجی بینک میں دھماکہ

گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

 کراچی کے علاقے پاپوش نگر کے نجی بینک میں دھماکہ، اطراف میں کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے دھماکے کا سبب واٹر ٹینک میں گیس بھرجانا قرار دے دیا، پاپوشنگر خلافت چوک کے قریب علاقے میں اس وقت خوف وہراس پھیل گیا جب نجی بینک سے زور دار دھماکے کی آواز آنے پر علاقہ گونج اٹھا دھماکےسے بینک کا شٹر اکھڑ گیا ، اطراف میں موجود گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے دھماکے کی وجوہات کا سراغ لگایا

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے میں تخریب کاری کی شواہد نہیں ملے جبکہ تعطیل اور اسٹاف کی عدم موجودگی کے باعث خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے کے باعث بینک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close