تازہ ترین

بینک سے رقم نکلوانے والا گھر کی دہلیز پر 9 لاکھ روپے سے محروم

شہری نجی بینک سے رقم نکلواکرگھرپہنچاتھا،ڈاکوپیچھاکرتے ہوئے گھرتک آگئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا، ڈاکو9 لاکھ رپوے چھین کر فرار ہوگئے۔گلستان جوہر بلاک 8میں گھر کی دہلیز پر اسٹریٹ کرائم کی واردات ہوئی ہے، شہری صفورا کے نجی بینک سے 9لاکھ روپے کی رقم نکلوا کرگھر کے قریب پہنچا ہی تھا کہ ڈاکو بھی پیچھا کرتے ہوئے اس کے پاس آگئے۔گھرکی دہلیز پر پہنچتے ہی موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوں نے اسلحے کے زور پر شہری سے نوٹوں سے بھرا لفافہ چھین لیا۔شہری نے پہلے تو مزاحمت کی لیکن پھر ہار مان لی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عامر پر آگئی ہے، مسلح ڈکیتوں کے چہرے واضح ہیں لیکن پولیس تاحال ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔یا رہے کہ کہ کراچی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ سال نومبر میں کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close