تازہ ترین

سائٹ ایریا میں واقع کیمکل فیکٹری میں آتشزدگی، 2گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

سائٹ ایریا میں واقع کیمکل فیکٹری میں آتشزدگی،،،، فائربریگیڈ کی بروقت کارروائی، 2گھنٹے بعد قابو پالیا گیا،،، آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، فائربریگیڈ حکام،،، فیکٹری میں آگ بجھانے والے آلات نہیں تھے، ڈی سی کیماڑی

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر دو گھنٹے بعد قابو پالیاگیا، امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے حصہ لیا، آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایریا میٹرول کے قریب کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا جبکہ فیکٹری چوکیدار بھی فوری طور پر باہر نکل آیا، واقعے کے بعد واٹر بورڈ کی جانب سے مختلف واٹر ہائڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ فائربرگیڈ کی چھ گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ چیف فائر افسر کے مطابق متاثرہ فیکٹری باڈی اسپرے بنانے کی تھی آگ کی اطلاع پر فوری گاڑیاں پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے آگ پر جلد قابو پالیاگیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close