تازہ ترین

سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی

لیمارکیٹ سے دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد، ترجمان رینجرز

سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی،،، لیمارکیٹ سے دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد، ترجمان رینجرز

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کے قریب سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی لیاری گینگ وار کا خطرناک دہشتگرد گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا،  شہر قائد میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا سی ٹی ڈی نے رینجرز کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کا دہشتگرد گرفتار کرلیا حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد نصیر عرف دیش کا تعلق گینگ وار بابا لاڈلا گروپ سے ہے جو بھتہ خوری ، قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے  ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گرد کراچی آپریشن کے بعد بلوچستان میں روپوش ہوگیا تھا 2017 میں بی آر اے میں شمولیت اختیار کرکے تخریب کاری کی تربیت بھی حاصل کی گرفتار دہشت گرد بلوچستان میں ایف سی کی چیک پوسٹوں پر ساتھیوں کیساتھ حملوں میں ملوث رہا , سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2012 میں غفار زکری کے کارندے شھزاد خان کو اغواء کے بعد بھول پتی لین لیجاکر قتل کیا ،2014 میں عدنان عرف عدو ،طارق ایرانی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ2013 میں عزیر بلوچ کے کارندے اسلم کو فائرنگ کرکے قتل کیا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close