تازہ ترین

ملک کچھ ماہ میں مسائل سے نکل جائے گا،فضل الرحمن

جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کچھ ماہ میں مسائل سے نکل جائے گا عوام کو پیٹرول، گیس، بجلی اور کھانے پینے کی اشیاء میں ریلیف ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر اور پی ڈی ایم جیکب آباد کے صدر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد اور جے یو آئی کے عہدیداروں کے ایک اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرجے یوآئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو، جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، صوبائی نائب امیر سید سراج احمد شاہ امروٹی، علامہ ناصر محمود سومرو، مولانا سعود افضل ہالیجوی، مولانا عبداللہ مہر، مولانا محمد رمضان فلپوٹو وہ دیگر بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مستقبل جے یو آئی کا ہے ہم عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بندوق والے نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اپنے آپ کو ہر سطح پر منوایا ہے انشاء اللہ ملک جلد مسائل سے نکل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے وفاقی وزیر نے حج پیکیج میں عوام کو بڑا رلیف دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close