تازہ ترین

وزیراعظم نے 178 ووٹ حاصل کر کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

وزیراعظم نے 178 ووٹ حاصل کر کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا , تحریک انصاف حکومت کے 2اراکین ووٹنگ میں حصہ نہ لے سکے

وزیراعظم نے ایک سو اٹھتر ووٹ حاصل کر کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا، عمران خان نے اس سے پہلے وزیراعظم بنتے وقت ایک سو چھیئتر ووٹ لیے تھے، غلام بی بی بھروانہ، عامر لیاقت اور باسط بخاری بھی قومی اسمبلی میں موجود تھے سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کے ایوان میں پہنچنے پر حکومتی ارکان نے نعرے بازی کی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسملبی میں وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ایوان وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے،اسپیکر نے ارکان قومی اسمبلی کو ووٹںگ میں حصہ لینے کا طریقہ بتایا،وزیراعظم کے حق میں ووٹ دینے والے دائیں جانب لابی میں گئے، تحریک انصاف حکومت کے دو اراکین ووٹنگ میں حصہ نہ لے سکے، فیصل واوڈا استعفے کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکے، جبکہ اسد قیصر اجلاس کی صدارت کرنے کے باعث ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close