تازہ ترین

خواجہ آصف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

عدالت کا خواجہ آصف سے فیملی اور وکلا کو ملاقات کرانے کا حکم

احتساب عدالت نے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کیا،نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز نے خواجہ آصف کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تفتیش کرنی ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے مجھ سے راولپنڈی میں تفتیش ہوئی، وہاں مجھ سے کچھ نہ ملا تو اب لاہور بھجوا دیا ہے،جج جواد الحسن نے ریمارکس دیے کہ جب شہباز شریف یہاں تقریر کرتے تھے تو دل کرتا تھا کہ قومی اسمبلی کا اسپیکر بن جاؤں، یہ پہلا ریمانڈ ہے اس لیے نیب کی استدعا منظور کر لیتے ہیں،عدالت نے خواجہ آصف سے فیملی اور وکلا کو ملاقات کرانے اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close