تازہ ترین

گورنر ہاؤس کو سیاسی جوڑ توڑ کےلیے استعمال کیا جارہا ہے، مصطفیٰ کمال

وفاق کے نمائندے نااہل ہیں،چیئرمین پی ایس پی

۔ کراچی میں وفاق کے نمائندے نااہل ہیں،چیئرمین پی ایس پی, گورنر ہاؤس کو سیاسی جوڑ توڑ کےلیے استعمال کیا جارہا ہے، مصطفیٰ کمال

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کہتےہیں کراچی میں وفاق کے نمائندے نااہل ہیں، گورنر ہاؤس کو سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، متنازع مردم شماری پر خاموش رہنا ظلم ہوگا کراچی کی احتساب عدالت میں کلفٹن اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے موقع پرچیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پراحتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دئیے کہ نیب کی دستاویزات پڑھنے میں نہیں آ رہیں، آئے روز پراسیکیوٹرز بدلتے رہتے ہیں،کیس کے تفتیشی افسر اور گواہ کی عدم حاضری کے باعث سماعت تیس جنوری تک ملتوی کردی گئی، میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال کاکہناتھاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کراچی کی غلط مردم شماری ہے،اس مسئلے پر خاموش رہنا ظلم ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close