پی ڈی ایم کی جدوجہد نا اہل حکومت سے عوام کو نجات دلانے کےلیے ہے ،ناصرشاہ
صوبائی وزیر بلدیات و جنگلات ناصر حسین شاہ کہتے ہیں پی ڈی ایم کی جدوجہد نا اہل حکومت سے عوام کو نجات دلانے کےلئے ہے ،سینیٹ یا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،استعفے کا فیصلہ بعد میں ہوگا ،شہید بینظیر بھٹو پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیا ت کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن ایک مرحلہ ہے اس میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔استعفے کا فیصلہ بعد میں کریں گے ۔ضمنی الیکشن سے پتہ چل جائے گا کہ لوگ وفاقی حکومت کے خلاف ہیں۔ وفاقی حکومت کی کارکردگی صفر بٹہ صفر ہے ۔ا س وقت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کی وجہ سے تنہا ہے ۔
وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ لیاری ہی نہیں ملیر ایکسپریس وے اور پورے صوبے میں درخت لگائے جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ سنٹرل ڈی ایم سی میں ماضی کی نسبت بہتر کام کیا جارہا ہے
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس قابل احترام ہیں ، سندھ حکومت کے مطلق سوال پوچھا جاتا ہے وفاق اور نیب سے متعلق سوال نہیں ہوتا۔عدالت کے سامنے مفصل رپورٹ ایک ماہ میں پیش کردی جائے گی