کورنگی مہران ٹاون سے 11روز قبل اغوا لڑکی تاحال بازیاب نہ کرائی جاسکی
کورنگی مہران ٹاون سے 11روز قبل اغوا کی گئی لڑکی تاحال بازیاب نہ کرائی جاسکی،،، علاقہ پولیس لڑکی کی بازیابی میں توجہ نہیں دے رہی، والدہ
,نامعلوم ملزمان 4جنوری کو اسلحے کے زور پر لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے تھے
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون سے گیارہ روز پہلے اغوا کی گئی اٹھارہ سالہ لڑکی کو اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا، والدہ بیٹی کی بازیابی کے لئے پولیس افسران سے اپیلیں کرکر کے مایوس ہونے لگی، کورنگی مہران ٹاون میں رشتے سے انکار پر مبینہ طور پر اغوا کی گئی اٹھارہ سالہ لڑکی بازیاب نہ کرائی جاسکی، تانیہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ چار جنوری کی صبح مغوی اپنی بہن رضوانہ اور بھائی امان کے ساتھ کام کیلئے کمپنی جارہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا اور گاڑی میں بیٹھا کر فرار ہوگئے
تانیہ کی بہن رضوانہ کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے اسے بھی ساتھ لیجانے کی کوشش کی لیکن چیخ و پکار پر چھوڑ دیا
مغوی تانیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ عرصے سے خاندان میں رشتوں کا تنازعہ چل رہا تھا ، پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کروالیا جائے گا،