تازہ ترین

گوارد پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرحملہ ناکام بنانے پر بلاول بھٹو، محسن نقوی، سرفراز بگٹی کی شاباش

گوارد پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرحملہ ناکام بنانے پر بلاول بھٹو، محسن نقوی، سرفراز بگٹی کی شاباش
پوری قوم دہشت گردی کی ہرشکل میں مذمت کے لیے متحد ہے،بلاول بھٹو
فورسز کے جوان انتہا پسند عناصر کے خلاف جواں مردی سے نبرد آزما ہیں،پی پی چیئرمین
جی پی اے کمپلیکس پر حملے کو ناکام بنانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں،بلاول بھٹو
بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد ہماری قوم کے استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانا ہے،پی پی چیئرمین
حملے کو ناکام بنانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں،بلاول بھٹو

 گوارد پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی و دیگر نے فورسز کو شاباش دی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کی ہرشکل میں مذمت کے لیے متحد ہے، ہم بطور قوم اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں سے خوفزدہ یا مایوس ہونے سے انکار کرتے ہیں،انہوں نےکہاکہ تشدد کی اِن بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد ہماری قوم کے استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانا ہے، ہماری فورسز کے جوان انتہا پسند عناصر کے خلاف جواں مردی سے نبرد آزما ہیں، جی پی اے کمپلیکس پر حملے کو ناکام بنانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close