تازہ ترین

سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس

سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس. احتساب عدالت کے جج کی رخصت، سماعت 26 اپریل تک ملتوی

احتساب عدالت نےاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت کی عدالت نے فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان لنک عدالت پیش ہوئے، نیب کی جانب سے ریفرنس کا گواہ بھی عدالت میں پیش ہوا، فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے چھبیس اپریل تک ملتوی کردی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close