تازہ ترین

سول سروسز میں اصلاحات پاکستان کے نئے روشن مستقبل کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گی، اوزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سول سروسز میں اصلاحات نصف صدی سے مروجہ فرسودہ نظام میں تبدیلی اور پاکستان کے نئے روشن مستقبل کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گی، ترقی کے معیار بدلے گئے، نا اہلی کی حوصلہ شکنی اور اہلیت کی حوصلہ افزائی ہوگی، افراد کی خوشنودی یا کسی سیاسی خاندان کی خدمت گزاری ترقی کا معیار نہیں بنے گی۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ترقی کا معیار اب محنت، صلاحیت، عوامی خدمت اور عوام کے مسائل کے حل سے جوڑ دیا ہے، افسران کی ترقی اب ان کی کارکردگی اور عوامی خدمت سے منسلک ہے، وزیراعظم عمران خان عوام کے ریلیف کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر رہے ہیں، افسران کو اب کارکردگی کی بنا پر ترقی ملے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے تحت سول سروسز میں اصلاحات لانے کا وعدہ پورا کردیا، افسر شاہی کے اندر جزا اور سزا کا نظام لانے کا قوم سے کیا ہوا عہد پایہ تکمیل تک پہنچا ہے، جو پرفارم کر ے گا، اس کو میرٹ کے تحت پروموٹ کریں گے اور مکمل سپورٹ دیں گے، پروموشن میں جانے سے پہلے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال سروس کا ایک بنچ مارک بنایا گیا ہے، اس عرصہ کے بعد سرکاری ملازم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، مستعد سول سرونٹس ترقی پاسکیں گے، سول سرونٹس ایکٹ 1973ءکے سیکشن 13کے تحت یہ تبدیلیاں کی گئیں ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close