سابق وزیراعلیٰ پنجاب کےگرد گھیرا مزید تنگ
اینٹی کرپشن کورٹ سےرہائی کےبعد دوبارہ گرفتار
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کےگرد گھیرا مزید تنگ
اینٹی کرپشن کورٹ سےرہائی کےبعد دوبارہ گرفتار
گوجرانوالہ میں درج مقدمےمیں گرفتارکیاگیا
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کےگرد گھیرا مزید تنگ،تحریک انصاف کےصدرکو اینٹی کرپشن کورٹ سےرہائی کےبعد دوبارہ گرفتارکرلیاگیا پرویزالہٰی کوگوجرانوالہ میں درج مقدمےمیں گرفتارکیاگیا،عدالت نےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو مقدمہ سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت کاکہناتھاکہ چوہدری پرویز الٰہی اگر کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے،دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا،پرویز الٰہی کو گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں کرپشن کیس سے ڈسچارج کیا گیا تھا، پرویز الٰہی پر ایک ارب روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے،ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کاکہناہےعدالت سے رہائی کے احکامات کے بعد پرویز الٰہی کو دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا، یہ فیصلہ میرٹ کے برعکس آیا، ہم فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں،پرویز الٰہی کی بریت پر اپیل کریں گے