تازہ ترین

علیم اور جہانگیر کا مقصد اقتدار سے فائدہ اٹھانا تھا، عمران خان

علیم اور جہانگیر کا مقصد اقتدار سے فائدہ اٹھانا تھا، عمران خان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آوں گا، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا، اکثریت نہ ہونے کے باعث ہم قانون سازی نہیں کر سکتے تھے سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے انٹرویو میں کہا کہ ، امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے، جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آکر فائدہ اٹھانا تھا۔علیم خان کو توقع تھی کہ میں ان کی زمین لیگل کرا دوں، علیم خان راوی پر تین سو ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، اسی معاملے پر علیم خان سے دوریاں پیدا ہوئیں۔ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران تھا جس پر کمیشن بھی بنایا، جہانگیر ترین ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے جو ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں، شوگر مافیا پر انکوائری بٹھائی تو جہانگیر ترین سے اختلافات ہو گئے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے بیٹھے ہیں،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close