تازہ ترین

پیوٹن کیلئے پیغام ہے ہم یوکرین کیساتھ کھڑے ہیں، ہار نہیں مانیں گے،امریکی صدر

پیوٹن کیلئے پیغام ہے ہم یوکرین کیساتھ کھڑے ہیں، ہار نہیں مانیں گے،امریکی صدر
یوکرین کو خوراک اور ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے،امریکی صدر
روس نےیوکرین پرحملہ کرکےیورپ اوریورپ سےباہرافراتفری پیدا کی ہے،امریکی صدر
واشنگٹن:امریکا یوکرین کو ہتھیار دے تو وہ اپنا دفاع کر سکتا ہے،جوبائیڈن
واشنگٹن:امریکا اور دنیا بھر میں جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں،جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ یوکرین جنگ کے معاملے پر روس کے صدر کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ہار نہیں مانیں گے اپنے آخری اسٹیٹ آف یونین خطاب میں امریکی صدر نے سب سے پہلے یوکرین جنگ پربات کی اور کہا کہ یوکرین کے ساتھ کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے،یوکرین کو خوراک اور ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے،جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین پر حملہ کرکے یورپ اور یورپ سے باہرافراتفری پیدا کی ہے،امریکا یوکرین کو ہتھیار دے تو وہ اپنا دفاع کر سکتا ہے،ان کا کہنا تھا امریکا اور دنیا بھر میں جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں،یوکرین کے بارے میں پیوٹن کو میرا پیغام سادہ سا ہے کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، یوکرین مسئلے پر ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے،امریکی صدر نے اپنی حکومت کے کارناموں کی تفصیلات بھی بتائیں اور ارکان کانگریس اور اپنے دور اقتدار میں حوصلہ افزائی کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close