تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کاانعقاد

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان آئیلینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےحوالےسےاجلاس میں وفاقی وزراشبلی فراز، علی زیدی،شہباز گل،گورنرسندھ،چیئرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےبھی شرکت کی،اس موقع پروزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ پراجیکٹس پرعملدرآمد کویقینی بنایاجائے،ہاؤسنگ سیکٹرمیں بڑھتےہوئےڈیمانڈ کے پیش نظریہ منصوبےانتہائی اہمیت کے حامل ہیں،انہوں نےکہاکہ ان منصوبوں کےمثبت پہلوؤں کواجاگرکرنےکی ضرورت ہے،آگاہی مہم کےذریعےعوام کےعلم میں لایاجائےکہ ان پراجیکٹس کےذریعے ہمارےکئی معاشی اورماحولیاتی مسائل کاحل ممکن ہوگا،پاکستان آئیلینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہو گی جبکہ لوگوں کو نوکریوں اور روزگار کے مواقع میسر آ ئیں گے،انہوں نےکہاکہ دونوں منصوبوں کے مختلف مراحل کو بروقت مکمل کرنے کے لئے مدتوں کا تعین کیا جائے،ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھی ان منصوبوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانا ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close