تازہ ترین

عمران خان مہنگائی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں یا گھر جائیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ گھٹتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنے کے لئے عمران خان عملی اقدامات کریں یا گھر جائیں۔اتوارکو جاری اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے نہ کوئی ویژن ہے اور نہ کوئی منصوبہ، عمران خان ہر بحران پر نوٹس لے کر آخر میں میں کیا کروں کا اعلان کرکے نئے بحرانوں کو پیدا کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے، قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوف ناک قیمت ادا کررہی ہے جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کرنا ہوگا، گھٹتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنے کے لئے عمران خان عملی اقدامات کریں یا گھر جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close