تازہ ترین

سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہی محروم

سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہی محروم , وزیراعظم سندھ کو غیر اہم سمجھتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کہتے ہیں کہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کو گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ سندھ کو اپنا نہیں سمجھتے۔ وفاقی حکومت نے مہنگائی کی ۔کراچی چیمبر میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پر سمپوزیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعلیٰ سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے اعمال سے ثابت کردیا کہ وہ سندھ کو اپنا نہیں تسلیم کرتے،،، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کو گیس فراہم نہیں کی جارہی ۔گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں وفاقی حکومت بڑھا رہی ہے۔صوبائی حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتی

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف لڑنے کے چکر میں معیشت متاثر ہوگئی ہے ہرشخص سرمایہ کاری کرتے ہوئے نوٹس سے ڈرتا ہے۔

مرتضی وہاب نے شہریوں سے درخواست کی کہ کچرا اٹھانا تو حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئےصفائی کا خیال رکھیں اور سڑکوں پر کچرا نہ ڈالیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close