تازہ ترین

سیاست سے تعلق نہ بیک ڈور رابطے،ڈی جی آئی ایس پی آر

سیاست سے تعلق نہ بیک ڈور رابطے،ڈی جی آئی ایس پی آر , قیاس آرائیاں بند ہونی چاہیے،میجرجنرل بابرافتخار

پاک فوج کی سیاسی رابطوں سے متعلق خبروں کی تردید ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے کہا ہےکہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں، پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔   پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل افتخار بابر کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ پی ڈی ایم سے متعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں، پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اس قسم کی قیاس آرائیاں بند ہونی چاہئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ڈی ایم سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کےلیے کوئی بیک ڈو ر رابطے نہیں، بغیر تحقیق بات کرنا مناسب نہیں، اگر اس متعلق کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، ترجمان کا کہنا تھاکہ سکیورٹی بڑا فریضہ ہے، جو پاک فوج سرانجام دے رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close