تازہ ترین

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تین رکنی وفد کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تین رکنی وفد کی ملاقات،کراچی پیکج، وفاق کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے ،صوبہ کی ترقی میں اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ۔وفد میں متحدہ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل اور سابق میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے ا راکین سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی پر مشاورت میں شامل نہ کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف نے تشویش کا اظہار کیا۔جبکہ اپیکس کمیٹی کی مشاورت میں شامل نہ کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ نے شکوہ کرتے ہوئے کراچی پیکج کی سست روی اور بروقت عملدرآمد نہ ہونے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے منصوبے دیئے جارہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہیں، موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بدلنے کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنارہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close