تازہ ترین

پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات کارروائیاں جاری

پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات کارروائیاں جاری،،، مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا، 13ملزمان گرفتار

پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، مختلف کارروائیوں کےدوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تیرہ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور دیگر سامان قبضے میں لےلیا۔ ترجمان کےمطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کےدوران منشیات اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث تیرہ ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے ایک سو چونتیس کمبل، دوسو بیس ٹائرز، تین سودو اسٹکس غیر ملکی سگریٹس، نوسو پینسٹھ پیکٹس انڈین گٹگا اور اڑسٹھ پیکٹس چائنا سالٹ قبضے میں لےلیا، جبکہ سپر ہائی وے پر مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کےدوران مختلف مسافر کوچز سے چارسو تینتس کلوگرام چھالیہ، اور چھپن کلوگرام چرسا ور پسنی شہر کے قریب ایم ایس ون کے پہاڑوں میں چھپائی گئی، اڑتیس کلوگرام چرس اور وندر کے قریب چھپایا گیا ایک لاکھ اٹہتر ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لےلیا، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close