شاہ فیصل کالونی میں کے ڈی اے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل کا آپریشن
شاہ فیصل کالونی میں کے ڈی اے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل کا آپریشن،،، شاہ فیصل کالونی میں تجاوزات گرانے پر شہری رکاوٹ بن گئے
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں تجاوزات گرانے پر شہری رکاوٹ بن گئے، آپریشن روکنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف پولیس نےلاٹھی چارج کر دیا، ہنگامہ آرائی کرنے والے چار افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا کے ڈی اے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل نے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں نالے اور گرین بلیٹ پر بنی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی، آپریشن کے دوران چار دکانیں مسمار کر دی گئیں، تاہم غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ایک عمارت گرائے جانے پر علاقہ مکینوں نے مزاحمت شروع کر دی، پولیس نے آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے چارافراد کو حراست میں لے لیا