تازہ ترین

پی ڈی ایم حکومت کے خلاف احتجاجی منصوبہ دینے میں پھر ناکام

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ایک مرتبہ پھر حکومت کے خلاف منصوبہ پیش کرنے میں ناکام رہا حزب مخالف کی تمام جماعتیں مشترکہ حکمت عملی پر اکٹھی نہ ہوسکیں انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین کی بیٹھک میں حکومت کے خلاف ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ اور پارلیمنٹ سے استعفوں کی تجاویز زیر بحث رہی لیکن ان تجاویز پر تمام جماعتوں کا اتفاق نہ ہوسکا چنانچہ مذکورہ اجلاس حکومتی اقدامات کی مذمت اور چند نمائشی اعلانات تک محدود رہا۔ تفصیلات کے مطابق حزب مخالف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اگلے سال عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز و سفارشات پیش کی گئیں۔ پی ڈی ایم نے مشترکہ اجلاس میں غیر حاضر ممبران کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کی تجویز کی حمایت کردی۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم نے 2022 میں عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا تھا جس میں تمام جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ، حکومت کیخلاف تحریک اور مشترکہ اجلاس میں کی گئی قانون سازی کو عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے سفارشات تیار کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close