تازہ ترین

گھوٹکی پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 3ساتھی فرار

گھوٹکی پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 3ساتھی فرار،،، گرفتار ڈاکو سے اسلحہ برآمد، طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا،پولیس

گھوٹکی پولیس نے مقابلے کے بعد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ایک ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ تین ساتھی فرار ہوگئے۔ گھوٹکی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عامر شیخ کے نام سے ہوئی، جس سے ایک پستول اور میگزین برآمد ہوا ہے، زخمی ڈاکو کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ہونےوالے تین ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے، گرفتار ڈاکو، موٹر سائیکل لفٹنگ، پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close