تازہ ترین

شہر قائد میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان، محکمہ موسمیات

شہری تیاری کرلیں ، محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سرد ہوائیں چلنے اور موسم سرد ہونے کی پیش گوئی کردی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق کراچی میں ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی ہے اور اس وقت شہر میں 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ 12 سے 18 گھنٹوں میں ہواؤں کی شدت میں اضافہ ممکن ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت تربت اور خضدار کے قریب ایک سلسلہ موجود ہے، ہواؤں کا موجودہ سلسلہ گزشتہ دنوں ملک میں داخل ہونے والے سسٹم کا حصہ ہے، اور یہی سلسلہ شہر میں تیز ہواؤں کا سبب بن رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں سسٹم کراچی کے قریب سے گُزرے گا، سسٹم کے نتیجے میں کراچی میں بادل آسکتے ہیں، اور جمعے سے شہر کا پارہ گرنے کا امکان ہے، تاہم بادلوں کے باوجود شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close