کے ٹو پر تاریخ کا غیرمعمولی سرچ آپریشن جاری
محمد علی سد پارہ کی تلاش،کے ٹو پر تاریخ کا غیرمعمولی سرچ آپریشن جاری, سنتھٹک اپرچر ریڈار ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی گئیں
معروف کوہ پیما محمد علی سد پارہ اور ان کے ساتھیوں کی تلاش میں کے ٹو پر کوہ پیمائی کی تاریخ کا غیرمعمولی سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ کے ٹو ورچوِئل اینڈ فزیکل بیس کیمپ کے معاونین نے کہا ہے کہ کے ٹو پر کوہ پیمائی کی تاریخ کا غیرمعمولی سرچ آپریشن جاری ہے،انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، سنتھٹک اپرچر ریڈار ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی گئیں، اس ٹیکنالوجی سے سلیپنگ بیگ اور ٹینٹ کی نشاندہی ہوئی ہے،علی سدپارہ اور لاپتا کوہ پیماؤں سے متعلق مزید معلومات پر آج اہم پریس کانفرنس متوقع ہے۔