تازہ ترین

مومن آباد میں پولیس کا مبینہ مقابلہ،5جعلی پولیس اہلکار گرفتار

 کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران جعلی پولیس اہلکاروں کے پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرکے مذید تحقیقات شروع کردی،  جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث جعلی پولیس اہلکاروں کا گینگ پولیس ہتھے چڑھ گیا مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر صابری چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکاروں کا پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اغوا برائے تاوان، شارٹ ٹرم کڈنیپنگ، سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے اور علاقے میں اپنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے تھے ملزمان نے نے دوران تفتیش جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اور پولیس کے نام پر بھتہ وصولی کرنے کا اعتراف کیا گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تحقیقات کا آغاز کردیا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close