تازہ ترین

وطن عزیزکی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں کارکرنےوالے میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

وطن عزیز کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگیا، پاک بحریہ کے ایئر ڈیفنس یونٹس کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔  ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کا کامیاب مظاہرہ کیا کیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔  میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close