تازہ ترین

کراچی؛ گلشن اقبال نظارت میں آتشزدگی ، سیکڑوں گاڑیاں جل گئیں

گلشن اقبال میں قائم نظارت میں آتشزدگی کے باعث سیکڑوں موٹر سائیکلیں، گاڑیاں، بس اور رکشا جل گئے، فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اتوار کی صبح گلشن اقبال بلاک دس میں قائم نظارت میں آگ لگ گئی، واقعے سے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو مطلع کیا گیا ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی چار گاڑیاں موقع پر روانہ کردیں تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید دو گاڑیاں طلب کی گئیں جبکہ واٹر ٹینکر کے ذریعے فائر بریگیڈ کو پانی فراہم کیا گیا۔آگ کی وجہ سے علاقے میں دھوئیں کے سیاہ بادل چھاگئے جس کی وجہ سے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فائر فائٹرز نے نظارت میں تین اطراف سے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا، آگ جھاڑیوں اور وہاں موجود گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں لگی تھی جب کہ ٹائروں کی وجہ سے ہر طرف دھواں دھواں ہوگیا جبکہ فائر فائٹرز کو بھی سانس لینے میں دشواری رہی۔فائر بریگیڈ نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا، آتشزدگی کی وجہ سے سیکڑوں موٹر سائیکلیں، متعدد کاریں، دو بسیں، دو رکشا اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close