تازہ ترین

طالبان نے امریکااوراتحادیوں کے فرضی جنازے پڑھادیے

افغانستان سے امریکا کا انخلا مکمل ہونے کے بعد طالبان اور عام شہریوں نے بھرپور جشن منایا ہے اور انھوں نے مختلف شہروں میں ملک کی آزادی کی خوشی منانے کے لیے ریلیاں نکالیں لیکن ساتھ ہی کئی مقامات پرامریکا، برطانیا، فرانس اور نیٹو کے فرضی تابوتوں کے ساتھ جنازے بھی نکالے اورخالی تابوتوں پران کے جھنڈے لپیٹ کران کا ٹھٹھا اڑایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آخری امریکی فوجی کے انخلا کے فوری بعد افغان مجاہدین اجتماعی سجدہ شکر بجالائے۔اس موقع پر طالبان کے لیڈروں اور جنگجوئوں کی آنکھوں سے اپنی اس فتح کی خوشی میں آنسو رواں تھے۔سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں بعض طالبان کوزاروقطار روتے دیکھا جاسکتا ہے۔ادھرمشرقی شہر خوست میں طالبان کے کارکنوں اور حامیوں نے امریکا، برطانیا، فرانس اور نیٹو کے جھنڈوں سے لپٹے تابوت کی پریڈ کی اور اپنی فتح کا جشن منایا۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ بعض ویڈیوز میں طالبان کے حامیوں کے ہجوم کو دیکھا جا سکتا ہے۔انھوں نے امریکا، برطانیا، فرانس اورنیٹو کے جھنڈوں کے ساتھ لپٹے ہوئے تابوت ٹرکوں پررکھے ہوئے ہیں۔ساتھ نعرے بازی ہورہی ہے اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close