تازہ ترین

سندھ کےلوگوں کی سپورٹ سےچوتھی بار حکومت بنائی،وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کےلوگوں کی سپورٹ سےچوتھی بار حکومت بنائی،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی:حکومت بنانے کے بعد ہماری ذمہ داری بڑھ گئی ہے،مراد علی شاہ
کراچی: ذوالفقارعلی بھٹو شہید کا تاریخی فیصلہ آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: کیس میں سپریم کورٹ نے اپنی غلطی مانی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت پسندوں کی کامیابی ہے،مراد علی شاہ
کراچی: امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے،وزیراعلیٰ سندھ
کچھ تبدیلیاں ایڈمنسٹریشن میں ضرور لائی جائیں گی،مراد علی شاہ
کچھ دنوں میں کابینہ بھی تشکیل ہو جائے گی،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کی سپورٹ سے چوتھی بار حکومت بنائی۔۔ حکومت بنانے کے بعد ہماری ذمہ داری بڑھ گئی ہے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید کا تاریخی فیصلہ آیا ہے۔۔کیس میں سپریم کورٹ نے اپنی غلطی مانی ہے۔۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت پسندوں کی کامیابی ہے۔۔۔۔ہم نے قرارداد میں کہا ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی شہید کا لقب دیا جائے۔۔ جو جمہوریت کیلئےقربانیاں دیتے ہیں ان کو سول ایوارڈ دیا جائے۔۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ برس سے فیصلہ کیا تھا ہمیشہ بچت بازار لگاتے تھے۔۔ اس بار یوٹیلیٹی اسٹورز سپورٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔۔ بے نظیر انکم سپورٹ کے ڈیٹا بیس پر ہم نے ایک اسکیم چلائی تھی۔۔ ایک شخص کی عزت نفس مجروح کیے بغیر ان کو پیسے مل گئے۔۔ اس سال مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔۔وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پانچ ہزار روپے فی فیملی کی اسکیم بنائی ہے۔۔ چوالیس لاکھ تیرہ ہزار پانچ سو چوراسی خاندان مستفید ہوں گے۔۔ یہ سندھ کا ساٹھ فیصد ہے جس سے لوگ مستفید ہوں گے۔۔ یہ اسکیم بائیس ارب روپے سے زائد کی ہے۔۔یہ شفافیت کے انداز سے اکاؤنٹ میں پیسے منتقل ہوں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔۔کچھ تبدیلیاں ایڈمنسٹریشن میں ضرور لائی جائیں گی۔۔کچھ دنوں میں کابینہ بھی تشکیل ہو جائے گی۔۔تنقید کو ویلکم کرتا ہوں۔۔جن لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ان کو جواب دینے کا پابند ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close