تازہ ترین

ذہنی دباؤ کا شکار پی پی کے مشیر بغیر رپورٹ پڑھے ہی تنقید کر رہے ہیںحلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کہتے ہیں ذہنی دباؤ کا شکار پی پی کے مشیر بغیر رپورٹ پڑھے ہی تنقید کر رہے ہیں ،ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل میں کرپشن کے اعداد و شمار نواز شریف کے دور کے ہیں۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سیاست مسلسل کرپشن کی وجہ سے ختم ہوچکی ہے ،کرائے کے مشیر پی پی کی گرتی ہوئی دیوار کو سہارا دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،تیرہ سالوں میں ترقی صرف کرپشن میں ہوئی ہے سندھ کی عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے،حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عوام کا پیسہ جعلی اکائونٹ کے ذریعے ہڑپ کرنے والے عوام کے ہمدرد بننے کی کوشش کر رہے ہیں،وِزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد سے ملک کی معیشیت درست سمت پر پروان چڑھ رہی ہے،ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہورہا ہے جھوٹ سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close