تازہ ترین

کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں خودمختار بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں خودمختار بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس کے تحت ان شہروں میں ایسی حکومت قائم ہوگی جو صوبے کی طرح کام کرے گی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں لوکل گورنمنٹ سسٹم ٹھیک نہیں چل رہے، ہم نئی طرح کا لوکل گورنمنٹ سسٹم لارہے ہیں جس میں فنڈز نچلی سطح تک جائیں گے اور لوگوں کے مسائل شہری حکومت حل کرے گی ،وزیراعظم نے کہا کہ پرائم منسٹرسٹیزن پورٹل ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، آزادی کے بعد حکومت کرنے والوں کی ذہنیت تبدیل نہیں ہوئی، غلاموں کے وہ حقوق نہیں ہوتے جو آزاد شہری کے ہوتے ہیں، تیس لاکھ لوگوں نے سٹیزن پورٹل کا استعمال کیا، اوورسیز پاکستانی جو ہمارا اثاثہ ہیں، انہوں نے اس پورٹل کا بھرپور استعمال کیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سٹیزن پورٹل کومزیدبہتراور مضبوط کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close