سی این جی اسٹیشنز مزید 24 گھنٹے کے لئے بند
سی این جی اسٹیشنز مزید 24 گھنٹے کے لئے بند , سی این جی اسٹیشنز کی بندش 5 روز سے بڑھا کر 6 روز کردی گئی
سندھ میں گیس بحران کے باعث ہفتے کی صبح آٹھ بجے کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز مزید چوبیس گھنٹے بند رہیں گے آل پاکستان سی این جی سندھ زون کے رہنما سمیرنجمل حسین کا کہناہے کہ سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز کی بندش پانچ روز سے بڑھا کر چھ روز کردی گئی، سندھ میں آر ایل این جی سیمت تمام سی این جی اسٹیشنز اب چھ روز بعد اتوار کی صبح آٹھ بجے کھلیں گے، سوئی سدرن گیس نے وعدے کرنے کے باوجود ہفتے میں مسلسل چھ روز گیس سپلائی بند کردی ہے ،سی این جی کی طویل بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔