تازہ ترین

حکومت نے ملک بھر تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا

حکومت نے ملک بھر میں 18جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا

حکومت نے ملک بھر میں اٹھارہ جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا،شفقت محمود نے کہا کہ اٹھارہ جنوری سے نویں سے بارہویں جماعتوں میں تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا جب کہ پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کی تعلیمی سرگرمیاں یکم فروری سے شروع ہوں گی۔اس سال کسی بچے کو بغیر امتحان کے پاس نہیں کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close