تازہ ترین

ملک بھر میں کورونا کی شدت,مزید 2756افراد میں کورونا کی تصدیق

ملک میں مزید دو ہزار سات سو چھپن افراد کورونا وائرس کا شکارہوگئے، جبکہ مزید چونتیس اموات سامنے آگئیں این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار سات سو چھپن افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے، جب کہ مزید چونتیس اموات سامنے آگئیں، جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تین لاکھ چھیئتر ہزار نو سو انتیس ، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد سات ہزار چھ سو چھیانوے ہوگئی،این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران چھتیس ہزار نو سو انتیس کورونا ٹیسٹ کیے گئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ تیس ہزار آٹھ سو پچیاسی ہے، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ تریسٹھ ہزار تین سو انتیس، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چودہ ہزار پانچ سو آٹھ ، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چوالیس ہزار پانچ سو ننانوے اور بلوچستان میں سولہ ہزارآٹھ سو دس ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close