تازہ ترین

معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف تاجر اور کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کر گئے۔وزیر اعلی سندھ گورنر سندھ ,فردوس شمیم نقویاور دیگر سیاسی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا  چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) سراج قاسم تیلی میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ چند دن سے دبئی کے اسپتال میں داخل تھے۔سترہ مئی انیس سو تریپن کو کراچی میں پیدا ہونے والے سراج قاسم تیلی نے ملکی معیشت اور عوامی خدمات میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا اوران کی خدمات کے اعتراف میں سابق صدر آصف علی زرداری نے انہیں تیئس مارچ دوہزار گیارہ کو ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔سراج قاسم تیلی کو کراچی کی آواز تصور کیا جاتا تھا اور انہوں نے ہمیشہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری کے لیے آواز اٹھائی اور کوششیں بھی کیں۔گورنرسندھ عمران اسماعیل, وزیر اعلی سندھ ,فردوس شمیم نقوی اور دیگر سیاسی رہنماؤں معروف صنعت کارنے ان کے انتقال اظہار افسوس مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی کے لئے دُعا مرحوم سراج قاسم تیلی کراچی کی کاروباری برادری کے اہم رکن تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close