تازہ ترین

کورونا کی آڑ لے کر سیاسی جماعتیں عوامی مسائل سے جان چھڑا رہی ہیں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کورونا کی آڑ لے کر سیاسی جماعتیں عوامی مسائل سے جان چھڑا رہی ہیں ملازمتوں میں صوبائی حکومت نے کراچی کے نو جوانوں کے لیے دروازے بند کردیئے ہیں، 26 دسمبر سے جماعت اسلامی احتجاجی تحریک کا اگلا مرحلہ شروع کرے گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھاکہ اگر مردم شماری درست نہ ہو تو عوام کا حق نمائندگی اور وسائل کی تقسیم متاثر ہوتی ہے، ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ کرا چی کی آبادی تقریبا نصف شمار کی گئی ہے، صرف این اے دوسو چھپن میں آبادی کم اور ووٹرز زیادہ ہیں،یہ بھونڈا مذاق ہے، پی ٹی آئی کراچی میں ملنے والی نشستوں پر دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہے، کوٹہ سسٹم میں بھی غیر آئینی طریقے سے توسیع کی گئی، ایم کیو ایم بھی اس فیصلے میں شامل ہے، جو کام کرنے کی ہمت پیپلز پارٹی کو نہیں ہوئی وہ پی ٹی آئی نے متحدہ سے مل کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close