تازہ ترین

پاکستان رینجرز سندھ کی سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی

پاکستان رینجرز سندھ کی سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی،ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے سندھ بلوچستان سرحدی علاقے جیکب آباد میں عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ڈھائی کروڑ روپے مالیات کا اسمگل شدہ سامان برآمد کیا ہے،ترجمان کے مطابق برآمد کئے گئے سامان میں چھالیہ،سگریٹ، نسوار، بھارتی گٹکا اور دیگر سامان شامل ہے،تحویل میں لیے گئے سامان کو قانونی کارروائی کے لیئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی جانب سے کارروائی پاکستان کسٹمز کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون کے لیے کی گئی جو مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close