تازہ ترین

پاکستان کو تبدیلی کا ادراک رکھنے والے اچھے دماغوں کی ضرورت ہے،صدرعارف علوی

سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی ومواصلات اور اسپائرASPIRE کے اشتراک سے پاکستان انوویٹیو کانفرنس اور نیشنل آئیڈیا بینک کے گرانڈ فائنل کا سرسید میموریل ہال اسلام آباد میں انعقاد کیا جس کے مہمانِ خصوصی صدرِ پاکستان عارف علوی تھے۔اپنے خطاب میں صدرِ پاکستان عارف علوی نے کہا کہ دور حاضر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے ، ڈیجیٹائزیشن کا ہے۔آج کے علم کی بنیادجدید ٹیکنالوجیکل ایجوکیشن ہے۔ ایک سروے کے مطابق ٢٠٣٠ء میں سائبر سیکوریٹی کے ٨کروڑ ماہرین کی ضرورت ہوگی۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے فیصلہ کرنے والے اور جن کے بارے میںفیصلہ کیا جاتا ہے، دونوں کے درمیان ایک بہت بڑا فرق ہے۔اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوسکتی ہے کہ انسان کے پاس ساز وسامان ہو اور وہ انھیں استعمال کرنے میں تامل کرے۔آج کی دنیا میں خوابوں کو پورا کرنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ یہ دور ٹیکنالوجی کا ہے اور تبدیلی کی رفتار بہت تیز ہے۔پاکستان کو تبدیلی کا ادراک رکھنے والے اچھے دماغوں کی ضرورت ہے۔سرمایہ دارسرمایہ کاری کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔آنیوالا کل ورچوئیل ایجوکیشن کا ہے۔ ہمیں ایسے لوگ چاہئے جنھیں اس بات کا ادراک ہو کہ مستقبل میں کیا ہونے جارہا ہے اور رجحانات کی سمت کیا ہوگی۔جدید طرزفکر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ ایسے وقت جب ملک میں بیروزگاری، مہنگائی اور اقتصادی بدحالی کا گراف اوپر جارہا ہے، پاکستانی اسٹارٹ اَپ میں venture capilatalist کی سرمایہ کاری میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ہماری توجہ کا مرکزکارپوریٹ ذمہ داری کے گہرے شعور کے ساتھ جدید فکر، نئے آئیڈیاز، تحقیق اور تجارتی بنیادوں پر آئیڈیاز کو عملی جامہ پہنانے پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close