تازہ ترین

افسوس ہےزیادتی کےواقعات روزکامعمول بن چکےہیں،مریم نواز

خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

افسوس ہےزیادتی کےواقعات روزکامعمول بن چکےہیں،مریم نواز
خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
چاہتی ہوں دوسرےصوبوں میں بھی خواتین وزرائے اعلیٰ ہوں،مریم نواز
خواتین کیلئےایک دن مختص نہیں ہوتا،ہرروزخاتون کادن ہوتاہے،مریم نواز
خواتین زندگی کےکسی بھی شعبےمیں کارکردگی دکھاناچاہتی ہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ افسوس ہے زیادتی کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں، خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں دوسرے صوبوں میں بھی خواتین وزرائے اعلیٰ ہوں۔۔خواتین کیلئےکوئی ایک دن مختص نہیں ہوتا، ہر روز خاتون کا دن ہوتا ہے۔۔ خواتین کو ہراسانی سمیت بہت سے معاملات برداشت کرنا پڑتے ہیں لیکن اس کے باوجود خواتین زندگی کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین زندگی کے کسی بھی شعبے میں کارکردگی دکھانا چاہتی ہیں تو ضرور دکھائیں، خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے۔۔افسوس زیادتی کے کیس روز کا معمول بن چکے ہیں، ہمارے نظام میں ابھی بہت سی خرابیاں ہیں، افسوس ہمارے معاشرے میں شکایت کرنے پر پابندیاں خاتون پر ہی لگتی ہیں، ماں باپ اور بہن بھائیوں کو چاہیے کہ خواتین میں اعتماد پیدا کریں، بچی اپنے گھر اور ماں کی گود سے اعتماد لےکر نکلے گی تو زیادہ طاقتور ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close