تازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ قطر

آرمی چیف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ قطر،،،، آرمی چیف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں،،، ملاقاتوں میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ دورے پرقطرمیں موجود ہیں جہاں ان کی امیر قطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا اورپاس آؤٹ کیڈٹ کی تربیت کے معیارکی تعریف کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی امیرقطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سمیت عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ اس دوران دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ قطری قیادت نے باہمی اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close