تازہ ترین

ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے،آصف علی زرداری

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے، اطمینان کی بات ہے کہ جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں پی ڈی ایم جماعتوں کی شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ثابت ہوا کہ سیاسی کارکن لاٹھی ، گولی اور جیل سے نہیں ڈرتے، آصف زرداری نے کہا کہ اطمینان کی بات ہے کہ جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، آئین کی حکمرانی اور جدوجہد فتح یاب ہوگی ، ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے ،جمہوریت اور سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close