تازہ ترین

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور واقعے پر وزیراعظم پر تنقید

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور واقعے پر وزیراعظم پر تنقید،،، یہ ساری خرابی آپ ہی کی پیدا کردہ ہے، اسے ٹھیک کریں ورنہ گھر جائیں

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں ہونے والے پرتشدد مظاہروں پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ساری خرابی آپ ہی کی پیدا کردہ ہے، اسے ٹھیک کریں ورنہ گھر جائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان معاہدے کو پارلیمان میں نہیں لایا گیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا، پھر ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا۔بلاول بھٹو زرداری کہا کہ پرتشدد مظاہروں میں پانچ سو سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔ وزیراعظم نے پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا، اب تحریک انصاف پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close