تازہ ترین

بختاور بھٹو کی شادی تقریبات کا شیڈول جاری

بلاول بھٹو کا ایک ہفتےکےلیے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ نکاح انتیس جنوری جبکہ بارات تیس جنوری کوہو گی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زداری نے ایک ہفتے کے لئے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں۔ ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں چوبیس جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی، بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب ستائیس جنوری کو ہوگی اور انتیس جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ بختاور کی بارات کی تقریب تیس جنوری کو ہوگی،ترجمان نے بتایا کہ بختاور کی شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں ملک کے اہم سیاسی رہنما، فوجی، سول اور جوڈیشل سربراہان کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک ہفتے کے لیے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close