تازہ ترین

کرپشن مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،معاشرے کو کرپشن اور جنسی جرائم کا سامنا ہے، بد قسمتی سے بدعنوان قیادت کرپشن کو قابلِ قبول بنا دیتی ہے،معاشرے کو کرپشن اور زیادتی کے واقعات کے خلاف لڑنا ہو گا۔عالمی اسکالرز کے ساتھ آن لائن مکالمے کی دوسری نشست میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے کو کرپشن اور جنسی جرائم کا سامنا ہے، معاشرے کو کرپشن اور زیادتی کے واقعات کے خلاف لڑنا ہو گا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے بدعنوان قیادت کرپشن کو قابلِ قبول بنا دیتی ہے۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں اور بچوں کے لیے جس قسم کی معلومات دستیاب ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔وزیرِ اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان سمیت زیادہ تر اسلامی ممالک کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے عمران خان نے کہا کہ موبائل فون کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ موبائل فون سے معلوماتی مواد کے ساتھ فحش مواد بھی ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادتی کے واقعات خواتین کے ساتھ بچوں کے ساتھ بھی ہو رہے ہیں اور بہت سارے معاشروں کو اس صورت حال کا سامنا ہے، پاکستان سمیت مسلم ممالک کو ایک جیسے مسائل درپیش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close