تازہ ترین

جماعت اسلامی کےحقوق کراچی تحریک کےتحت احتجاجی مظاہرہ

وزیراعظم نے کراچی کے لیے 11سو ارب کا اعلان کیا، عملا کچھ نظر نہیں آیا

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں وزیراعظم کی جانب سے کراچی کیلئے گیارہ سو ارب روپے کا اعلان کیاگیا لیکن عملا کچھ نظر نہیں آیا۔کراچی کو حق نہیں دیاگیا تو چھین کرلیں گے ۔  کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت حقوق کراچی تحریک کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔۔مظاہرہ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔کراچی میں درست مردم شماری اور دیگر مسائل کے حل کیلئے مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کوٹہ سسٹم کے نام پر وفاق اور ایم کیو ایم کراچی کا استحصال کررہا ہے۔اس شہر کی تعمیر اور خدمت جماعت اسلامی نے کی ہے۔۔کراچی میں پانی کا بھی آخری منصوبہ نعمت اللہ خان کے دور میں مکمل ہوا تھا۔مردم شماری کا مسئلہ حل کرانے کیلئے ہر ادارے جائیں گے۔انہوں نے کہا سانحے مچھ واقعے میں وزیراعظم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close